سابق وزیر خارجہ سرتاج عزیز کی اہلیہ سپرد خاک

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سابق وزیر خارجہ سرتاج عزیز کی اہلیہ بیگم سرتاج عزیز انتقال کرگئیں۔ وہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں۔ ان کے جنازے میں سرتاج عزیز، ان کے بیٹوں، شاہد خاقان عباسی، راجہ ظفرالحق، سابق چیئرمین سینٹ وسیم سجاد، طارق فضل چوہدری، انجم عقیل خان، ظفر علی شاہ، ملکی و غیر ملکی سفارتکاروں نے شرکت کی۔ ان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر اسلام آباد کے ایچ۔8 قبرستان میں ادا کرنے کے بعد مرحومہ کو سپرد خاک کردیا گیا۔ بیگم سرتاج عزیز کے انتقال پر قومی، عالمی سیاسی، سماجی شخصیات اور دیگر شعبوں سے وابستہ نامور افراد نے افسوس کا اظہار کیا اور مغفرت کی دعا کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن