ایمن آباد: چیز لینے گئے 7 سالہ بچے کی نعش کھیتوں سے برآمد

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ایمن آباد کے علاقہ سے سات سالہ بچے کی تشدد زدہ بوری بند نعش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے نعش کو ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ تھانہ ایمن آباد پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک نعش موضع بالا کے کھیتوں میں پڑی ہے۔ اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد، ایس ایس پی آپریشنز آصف امین، ایس پی صدر عبدالوہاب موقع پر پہنچے اور جاعے وقوعہ کا دورہ کیا اور اہل خانہ سے گھر جا کر اظہار تعزیت کیا۔ پولیس کے مطابق بچے کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا جس کی شناخت حسنین کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول کامونکی کے علاقہ سلامت پورہ کا رہائشی ہے جو گھر سے چیز لینے گیا تھا۔ تھانہ کامونکی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقتول کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔
بچہ نعش

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...