اسلام آباد (خبرنگار+نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے بابر اعوان سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز نے بابر اعوان کو پیغام پاکستان پر بریفنگ دی۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز نے پیغام پاکستان ایوان میں پیش کرنے پر بابر اعوان کا شکریہ ادا کیا۔ قبلہ ایاز نے کہا کہ پیغام پاکستان کا اعلامیہ دونوں ایوانوں میں پیش ہونا بہت بڑا اقدام ہے۔ اعلامیے کی روشنی میں مناسب قانون سازی کی جائے۔
قبلہ ایاز، بابر