اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کی ہے ،وزیر خزانہ کمیٹی کے سربراہ ہو ں گے جبکہ باقی12ممبران میںمواصلات ،اقتصادی امور ،انرجی ،پیداوار ،داخلہ ،قانون ،بحری امور ،فوڈ سکیورٹی ،ریلویز اور آبی وسا ئل کے و فاقی وزرا ء شامل ہونگے ،21ممبران کو خصوصی دعوت پر بلایا جا سکے گا۔