نجکاری  اجلاس،پاکستان اسٹیل ملز اور ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کے معاملات زیر غور

اسلام آباد(خبر نگار) وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو اور وزیر توانائی حماد اظہر کی مشترکہ صدارت میںمنعقد اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز اور ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری سے متعلق معاملات زیر غور آئے اہم اجلاس میں وفاقی سیکرٹریز برائے نجکاری، پٹرولیم، وزارت انڈسٹریز اور پاور ڈویژن کے سینئر نمائندوں، مالیاتی مشیران، ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس اور سوئی سدرن گیس کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سوئی سدرن گیس کی جانب سے پاکستان اسٹیل ملز کے واجبات کی ادائیگی کے لائحہ عمل پر بریفنگ بھی دی گئی اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی کو کابینہ کے فیصلے کے متعلق آگاہ کیا گیا۔مزید برآں فیصلہ کیا گیا کہ سوئی سدرن گیس  غیر وصول شدہ واجبات کی ادائیگی اور وزارت نجکاری کو  این او سی دینے سے متعلق معاملہ اپنے بورڈ کو بھیجے گا۔حماد اظہر نے کہا کہ جلد ہی بورڈ اجلاس میں متعلقہ معاملہ کو حل کریں گے۔ وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا کہ ہم پٹرولیم ڈویژن سے لائسنس میں توسیع کی سفارش کرتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...