اسلام آباد(رانا فرحان اسلم/خبر نگار)پولی کلینک ہسپتال میں ڈینگی ٹیسٹنگ کٹس کی خریداری میںلاکھوں کاٹیکہ ،ہسپتال کی جانب سے زائدلمیعاد ڈینگی ٹیسٹنگ کٹس کی خریداری ڈرگ کنٹرول سیکشن کی انکوئری رپورٹ سے ثابت ہوگئی دو ہفتے قبل اسلام آباد ڈرگ انسپکٹر کی جانب سے ہسپتال کے اسٹور سے 5 ہزار سے زائد المیعاد کٹس برآمد کی گئی تھی ہسپتال کو ڈرگ کنٹرول سکشن کی جانب سے غیر المیعاد کٹس کی خریداری کی انکوئری رپورٹ موصول ہوگئی ہے ترجمان پولی کلینک کے مطابق پولی کلینک ہسپتال انتظامیہ کیجانب سے بھی معاملے کی انکوائری جاری ہیرہورٹ سے آگیا کیا جائیگاتفصیلات کے مطابق پولی کلینک ہسپتال میں زائد لمیعاد ڈینگی ٹیسٹنگ کٹس انکوئری رپورٹ میں غیر معیاری کٹس کی غیر تصدیق شدہ سپلائرز سے خریداری ثابت ہو چکی ہے انکوئری رپورٹ میں ہسپتال کی خریداری اور ادویات اسٹور عملہ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے زرائع کے مطابق انکوئری رپورٹ میں متعلقہ سیکشن کے افسران کی کارگردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے انکوئری رپورٹ میں ڈرگ کنٹرول سیکشن نے ہسپتال انتظامیہ سے معاملے پر آڈٹ کرنے کی سفارش کی ہے انکوئری رپورٹ میں اس فراڈ میں ملوث ذمہ داران کو ڈرگ کورٹ میں لے جانے کا عندیہ بھی دیا ہے دوسری جانب ترجمان پولی کلینک کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری چل رہی ہے ۔