انکوائری کمیٹی کی سفارش ،گریڈ21 افسرکو 120دن کی چھٹی پر بھیج دیا

Dec 30, 2021

اسلام آباد(صلاح الدین خان ) سول سرونٹ ایکٹ 1973کی خلاف وزری پر انکوائری کمیٹی کی سفارش پر پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے گریڈ21کے افسر محمد محمود کو 120دن کی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ سٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے او ایس ڈی آفسر کے خلاف ابتدائی رپورٹ میں کارگردگی اور نظم وضبط کی خلاف پائی گئی جب مزید انکوائری جاری ہے ، ابتدائی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مجاز اتھارٹی وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سول سرونٹس رولز 5(ایفی شن شی اینڈ ڈسپلن رولز2020 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے محمد محمود کو14نومبر2021سے 15فروری 2022تک(120)کے لیے چھٹی پر بھیج دیا ہے۔سول سرونٹس رولز 2020کے تحت متاثرہ سول سرونٹ انکوائری کمیٹی کے فیصلے کے خلاف رولز1977  کے تحت صدر کوفیصلہ پر نظر ثانی کے لیے اپیل کرسکتا ، انکوائری کمیٹی ایک بار چھٹی پر بھیجنے کی سفارش کرسکتی اور اس میں بار توسیع کرسکتی ہے اس دوران اسے اپنی انکوائری مکمل کرنا ہوگی ۔  ۔
چھٹی

مزیدخبریں