اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے آج اسلام آباد میں ممبران گلگت بلتستان کی مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کیا۔ دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد آغا خان رورل سپورٹ پروگرام، حکومت گلگت بلتستان اور یورپی یونین کے تعاون سے کیا گیا تھا۔تقریب کا عنوان تخفیف غربت اور نوجوان نسل کیلئے روزگار کے مواقع تھا۔ ڈاکٹر ثانیہ نے احساس کے جاری متعدد پروگراموں پر روشنی ڈالی۔ ورکشاپ سے خطاب میں ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ احساس کی چھتری تلے گلگت بلتستان کیلئے بہت سے سماجی تحفظ کے پروگرام جاری ہیں۔احساس کفالت اور احساس تعلیمی وظائف گلگت بلتستان کی تمام تحصیلوں میں جاری ہیں۔احساس نشوونما اور ون ونڈو احساس مراکز کو گلگت بلتستان کی تمام تحصیلوں تک پھیلایا جا رہا ہے۔فی الوقت دیامر، استور، کھرمنگ میں 8 احساس نشوونما مراکز فعال ہیں۔
ثانیہ نشتر