امریکی پابندیوں کو ہٹانا ویانا جوہری  مذاکرات کی ترجیح ہے ، ایرانی ماہر

تہران(شِنہوا)بین الاقوامی امور کے ایرانی ماہر محمد قادری نے کہا ہے کہ مغربی فریقین کی جانب سے یہ نتیجہ اخذ کرنے کے بعد کہ ایران کے خلاف نفسیاتی کارروائیاں اب قابل عمل نہیں رہیں ایران کے جوہری پروگرام پر جاری مذاکرات کے ایجنڈے میں پابندیوں کے خاتمے کو ترجیح دی جانی چاہیے۔محمد قادری نے سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کو بدھ کے روز بتایا کہ مشترکہ جامع عمل منصوبہ(جے سی پی او اے )کے نام سے معروف 2015 کے ایرانی جوہری معاہدے کے بقایا فریقین اور ایران کے مذاکرات کار 2018 میں سابق امریکی حکومت کی جانب سے واشنگٹن کو معاہدے سے نکالنے کے بعد خطرے سے دوچار معاہدے کو بچانے کیلئے پیر کے روز آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں جمع ہوئے ہیں۔ایرانی حکام نے بارہا معاہدے کی بحالی کے بارے میں اپنی سنجیدگی کا اظہار کیا ہے لیکن ساتھ ہی جے سی پی او اے سے نکلنے کے بعد امریکہ کی طرف سے دوبارہ عائد کردہ پابندیوں کو ہٹانے پر زور دیا ہے اور اس بات کی ضمانت مانگی ہے کہ آئندہ امریکی حکومتیں تجدید شدہ معاہدے میں اپنے ممکنہ وعدوں کی خلاف ورزی نہیں کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن