واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزارت خارجہ نے زور دے کر کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق بیان میں وزارت خارجہ کے ذرائع نے مزید کہا کہ ایران نے مذاکرات کے سابقہ ادوار میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ لہذا کسی بھی قابل ذکر پیش رفت کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہو گا۔
ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے:امریکہ
Dec 30, 2021