سی ٹی ڈی آپریشنز میں کالعدم داعش کے110 دہشت گرد مارے گئے

پشاور(نوائے وقت رپورٹ) ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ سی ٹی ڈی آپریشنز میں 110 دہشت گرد مارے گئے۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ خیبر پی کے میں کالعدم داعش کا بڑی کاروائیوں کا کا ارادہ تھا، تاہم نئے قبائلی اضلاع میں سی ٹی ڈی نے پاک فوج کی مدد سے بھرپور کاررائیاں کیں اور حالات کو قابو میں رکھا۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ رواں سال سب سے بڑا اور بدترین واقعہ داسو کا تھا، داسو واقعہ میں ملوث تمام دہشت گردوں کو انٹیلی جنٹس کے تعاون سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پشاور میں پولیو ٹیموں پر حملوں کے 6 واقعات ہوئے، جس میں داعش کے دہشت گرد ملوث تھے، پشاور سی ٹی ڈی سے مقابلوں میں داعش کے 3 بڑے گروپس کے کارندے مارے گئے۔

ای پیپر دی نیشن