اسلام آباد(وقائع نگار)ملک بھر میں قائم ہونے والی ماڈل کورٹس کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔جاری رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی ماڈل کورٹس نے قیام سے اب تک صرف 813 دنوں میں 233511 مقدمات کا فیصلہ کیا جب کہ418605گواہان کے بیانا ت قلمبند کیے گئے،2020میں کرونا کی وجہ سے ماڈل کورٹس کی کارکردگی کافی متاثر ہوئی جبکہ سال 2021 میں کارکردگی بہتر رہی، 2021 کے 289 دنوں میں 55569 مقدمات کے فیصلے کئے جبکہ 106847 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے،اسی دوران ملک کے جن اضلاع اور تحصیلوں میں کیسز کی تعداد زیرو تک جا پہنچی،ان میں قتل کی کیٹگری میں4 اضلاع ہیں جن میں خاران، مستونگ، زو ب اور سبی شامل ہیں جبکہ منشیات کی کیٹگری میں5 اضلاع شامل ہیں ،5982مجرمان کو3221سال2ماہ27دن قید اور 77492604 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔
فیصلہ