سرگودھا (نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہا کہ حکومت کے دن گنے جا چکے جو مارچ تک ختم ہو جائے گی۔ ذرائع کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے سرگودھا آمد پر بزرگ عالم دین مجاہد ختم نبوت مولانا محمد اکرم طوفانی کے انتقال پر جامع مسجد لکڑ منڈی میں سوگواران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔