اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی دارالحکومت کے بلیو ایریا میں موجود غوثیہ پلازے کی بیسمنٹ میں شارٹ سرکٹ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی آتشزدگی سے ہر طرف دھواں پھیل گیاآتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈاور ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں بروقت امدادی کارروائیوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ڈپٹی کمشنرحمزہ شفقات نے آگ بجھانے کی کارروائیوں کی نگرانی کی ایس پی سٹی پولیس کی نفری سمیت موقع پرموجود رہے آتشزدگی سے پلازے میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے کرین بھی منگوائی گئی11 افراد کوبحفاظت ریسکیو کیا گیا جن میں سے ایک خاتون کو بیسمنٹ سے ریسکیو کیا گیاوفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید بھی موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا وزیر داخلہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آگ پر بروقت قابو پانے پرضلعی انتظامیہ کو شاباش دیتے ہیں میں نے تھانہ کوہسار کو آتشزدگی پرپلازے کے مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے عمارت کی بیسمنٹ میں جانے کیلئے مناسب راستہ نہ ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑاہے۔
بلیو ایریا آتشزدگی
بلیو ایریا ، پلازہ کی بیسمنٹ میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی
Dec 30, 2021