کوئٹہ : تھانے میں ملزم نے خودسوزی کرلی

کوئٹہ (آئی این پی)کوئٹہ کے ائیرپورٹ روڈ تھانے میں گرفتار ملزم نے خودسوزی کرلی۔پولیس کے مطابق ائیرپورٹ روڈ تھانے کے اہلکاروں نے پستول رکھنے کے الزام میں ظہور شاہ نامی نوجوان کو گرفتار کیا تھا۔ جس کے بعد  رات گئے ملزم نے تھانے کے حوالات میں خود کو  آ گ لگا کر خودکشی کرلی۔حوالات میں ملزم کی خودکشی کے واقعے پر ڈی آئی جی کوئٹہ نے غفلت برتنے پر ایس ایچ او ائیرپورٹ عجب خان ، ڈیوٹی افسر رؤف جبار ، ہیڈ محرر محمد ثاقب اور لاک اپ ڈیوٹی پر تعینات درا خان کو معطل کردیا۔ڈی آئی جی نے ایس پی ہیڈکوارٹر زین عاصم کو انکوائری افسر مقرر کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...