راولپنڈی (جنرل رپورٹر)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی مشرق وسطیٰ و چیئرمین پاکستان علماکونسل محمد طاہرمحمود اشرفی نے کہاہے کہ پاکستان کا آئین قرآن و سنت کے تابع ہے دین اسلام خود قاضی اورخودہی جلاد بننے کا حق کسی کونہیں دیتا اس ملک میں مذہب کے نام پر کسی سے زیادتی نہیں ہونے دیں گے یہ ملک جتنا مسلمانوں کا ہے اتنا ہی غیر مسلموں کا بھی ہے مساجد کے دروازے عوام کے لئے کھولنے کی ضرورت ہے ہم اپنے بچوں کو خوفزدہ پاکستان نہیں دیں گے دنیا بھارت کے مظالم پر مسلسل خاموش ہے آج کشمیر، فلسطین ،افغانستان اوربرما دنیا کو نظر نہیں آتے علمائے کرام اپنے علم و عمل سے معاشرتی برائیوں کا قلع قمع کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز راولپنڈی میں جامع مسجد مرحبا کری روڈمیں طلبااور علما سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
طاہراشرفی
دین اسلام خود قاضی‘جلاد بننے کا حق کسی کونہیں دیتا ،طاہراشرفی
Dec 30, 2021