اسلام آباد(اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے حکومت پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں ڈینگی وائرس سے متعلق ملک گیر سطح پرآگاہی مہم شروع کردی ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افئیرز کے ڈائریکٹر، رانا طارق جاوید کے مطابق ڈینگی سے بچائو کے لیے احتیاطی تدابیر بارے آگاہی مہم تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کے مین کیمپس سمیت تمام علاقائی دفاتر کے نوٹس بورڈز اور اہم مقامات پرڈینگی وائرس سے بچائو بار ے احتیاطی تدابیر پر مشتمل بینرز لگادئیے گئے ہیں جن کا مقصد طلبا و طالبات میں ڈینگی وائرس سے متعلق آگاہی فراہم کرنا اور انہیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی جانب راغب کرنا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ ہفتے ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام بھی کیاجائے گا۔