اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو اور وزیر توانائی حماد اظہر کی مشترکہ صدارت میں اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز اور ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔ اجلاس میں سوئی سدرن گیس کی جانب سے پاکستان سٹیل ملز کے واجبات کی ادائیگی کے لائحہ عمل پر بریفنگ بھی دی گئی۔ وفاقی وزیر توانائی کو کابینہ کے فیصلے کے متعلق آگاہ کیا گیا۔ مزید برآں فیصلہ کیا گیا کہ سوئی سدرن گیس غیر وصول شدہ واجبات کی ادائیگی اور وزارت نجکاری کو این او سی دینے سے متعلق معاملہ اپنے بورڈ کو بھیجے گا۔
وفاقی وزیر نجکاری توانائی کی زیر صدارت مشترکہ اجلاس
Dec 30, 2021