یوم صدیق اکبرؓ سرکاری سطح پر منانے کی قرارداد کی منظوری تاریخی اقدام: علامہ زبیر 

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیق کے یوم وفات کو سر کاری سطح پر منانے کی قرارداد کی منظوری پر سپیکر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور ارکان پنجاب اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت قرارداد پر مکمل عمل کرتے ہوئے خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیق کے یوم وفات کو سر کاری طور پر منانے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کرے۔ تفصیلات اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ اور مر کزی جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے پروفیسر فیاض احمد سلفی 'مولانا محمد عبداللہ فاروقی 'پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری 'علامہ ممتاز احمد اعوان 'مولانا عبدالستار نیازی 'رانا محمد آصف 'میاں محمد اصغر 'مولانا اکرام الٰہی ظہیر اور مولانا حبیب اللہ سمیت دیگر کے ہمراہ جاری اپنے مشتر کہ بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ پاکستان کے دیگر صوبوں کی حکومتوں کو بھی اس حوالے سے اقدامات کر نے چاہیے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ تاریخی قرارداد کی منظوری قومی امنگوں کی ترجمانی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...