اسلام آ باد (آئی این پی ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی گزشتہ 3 دھائیوں سے سندھ پر مسلط ہے۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے مرتضی وہاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ آج پاکستان کے باقی صوبوں کی نسبت پسماندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے ڈاکوں نے عوام کو لوٹنے پر توجہ دی، دھائیوں حکومت کرنے کے بعد ان سے بھی صاف پانی تک کی فراہمی ممکن نہ ہو سکی۔ معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ سندھ کا نظام صحت بری طرح بے نقاب ہوا، جہاں سرکاری گندم غائب کر دی جائے وہاں غریب کا کیا حال ہوگا۔شہباز گِل نے مزید کہا ہے کہ جہاں اسپتالوں میں انسانوں کی جگہ جانور زیادہ ہوں وہاں غریب کس کا دروازہ کھٹکھٹائے۔