کابل (نیٹ نیوز) افغانستان میں معاشی بحران کے دوران امریکہ کی جانب سے افغان بنک کے اثاثوں پر مسلسل پابندی کیخلاف گزشتہ روز درجنوں افغان خواتین کابل میں سڑکوں پر نکل آئیں۔ مظاہرین نے امریکہ سے افغان بنک کے اثاثے خالی کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکا جا سکے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ کے ذریعے بنک کے اثاثوں کو بحال کرانے کیلئے لابنگ کرے تاکہ منجمد رقم جاری کی جائے۔ سول سوسائٹی کی کارکن نسیمہ امیری نے کہا کہ یہ افغانستان کے عوام کا ہے، موجودہ حکومت کا نہیں۔ مہناز خادمی نامی خاتون نے کہا، امریکہ کو چاہیے کہ وہ افغانستان کی منجمد رقم جاری کرے تاکہ افغانستان کے لوگ موسم سرما میں معاشی مسائل سے نمٹ سکیں۔