راشن پروگرام میں کریانہ سٹورز کی رجسٹریشن جلد مکمل کیا جائے: عرفان کاٹھیا

بہاولپور(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ’’احساس راشن رعایت پروگرام‘‘ کے سلسلہ میں کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ احساس راشن پروگرام میں کریانہ سٹورز کی رجسٹریشن جلد مکمل کیا جائے۔ اس سلسلہ میں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز فعال انداز میں کام کریں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عمران مارتھدیگر متعلقہ محکموںکے افسران شریک تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد عزیر نے بریفنگ میں بتایا کہ احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت آٹا، دالیں اور گھی وکوکنگ آئل کی خریداری پر غریب خاندان کے ایک فرد کو ایک ہزار روپے ماہانہ کی سبسڈی دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...