بھکر(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ غلام سرور نے کہا ہے کہ کھاد کی کسانوں کو گھروں کی دہلیز پر بروقت فراہمی جاری ہے اس ضمن میں محکمہ زراعت کی ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں اوور چارجنگ اور بلیک مارکیٹنگ کرنیوالے مافیا کی نشاندہی کی جائے ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کیلئے بھرپور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔انہوں نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر تحصیل منکیرہ میں کھاد کی دکانوں کی اچانک انسپکشن کا سلسلہ جاری ہے۔
کھاد کی کسانوں کو ارزاں نرخوں پر فراہمی جاری ہے :اسسٹنٹ کمشنرمنکیرہ
Dec 30, 2021