دبئی(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پلیئرز آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی پلیئر آف دی ایئر کیلئے چار نامزد کھلاڑیوں میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا نام بھی شامل ہے۔محمد رضوان کے علاوہ اس فہرست میں انگلینڈ کے جوز بٹلر ، سری لنکا کے ہسارنگا اور آسٹریلیا کے مچل مارش شامل ہیں۔محمد رضوان نے رواں برس 29 میچوں میں 73.66 کی اوسط سے ایک سنچری کے ساتھ 1ہزار 326 رنز بنائے۔پلیئر آف دی ایئر کا انتخاب ووٹوں کے ذریعے ہوگا جس میں شائقینِ کرکٹ سال کے بہترین کھلاڑی کا انتخاب کریں گے، ایوارڈز کا اعلان 24 جنوری کو ہو گا۔