فلوریڈا (نیٹ نیوز) امریکہ میں خاتون نے دورانِ پرواز 80 سالہ مسافر کے ماسک نہ لگانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور مسافر کو تھپڑ دے مارا۔ جس کے جرم میں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ٹیمپا سے اٹلانٹا جانے والی ڈیلٹا ایئر لائن کی پرواز میں خاتون مسافر نے عمر رسیدہ مسافر کو ماسک نہ لگانے پر خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ خاتون مسافر پر چِلاتی رہی۔ ’ماسک پہنو، ماسک پہنو‘ جبکہ طیارے کا عملہ خاتون کو سمجھانے کی کوشش کرتا رہا۔
تھپڑ
iامریکہ: خاتون نے دورانِ پرواز ماسک نہ لگانے پر عمر رسیدہ مسافر کو تھپڑ جڑ دیا
Dec 30, 2021