میری ٹائم سیکیورٹی نے 19 ماہی گیروں کو بچالیا

کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے)نے کھلے سمندر میں پھنسے 19 ماہی گیروں اور ان کی کشتی کو بچالیا۔ترجمان کے مطابق میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر  پاکستان کو ایک کشتی السیف رجسٹریشن نمبر: 21519-Bکی طرف سے پریشانی کی کال موصول ہوئی جو کہ مشینری خراب ہونے کی وجہ سے سمندر میں پھنسی ہوئی تھی۔ ایم آر سی سی نے فوری طور پر فاسٹ رسپانس بوٹ (ایف آر بی)کو رپورٹ شدہ پوزیشن کراچی سے جنوب کی طرف روانہ ہونے کی ہدایت دی۔ جس کے ساتھ مطلوبہ ڈی فلڈنگ پمپس، ٹوئنگ کے انتظامات، زندگی بچانے اور ابتدائی طبی امداد کا سامان تھا۔ متاثرہ کشتی کو پی ایم ایس اے کی فاسٹ رسپانس بوٹ ایف آر بی کے ذریعے بحفاظت کراچی پہنچادیا گیا۔
19 ماہی گیربچالیا

ای پیپر دی نیشن