ملتان (جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر زمان قیصرانی کی ہدایت پر ویجیلنس کمیٹی نے کاروائی کرتے ہوئے تھیٹروں پر فنکاروں کی بوگس پبلسٹی ختم کر دی واضح رہے کہ بابر تھیٹر کے ڈرامہ "گھنگرو سے پائل تک" میں اداکارہ اقصیٰ ملک سنگم تھیٹر کے ڈرامے اک واری من جا میں لگن چوہدری جبکہ ریکس آڈیٹوریم میں فلمسٹار شفقت چیمہ کے پوسٹ آویزاں تھے جن کی تصاویر کو پبلسٹی میں ہٹا دیا گیا۔