خیبر پی کے نے ناردرن کو ہرا کر قائداعظم ٹرافی ٹورنامنٹ جیت لیا 

لاہور (سپورٹس رپورٹر) دفاعی چیمپئن خیبر پی کے نے ناردرن کو169 رنز سے شکست دے کر قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ جیت لیا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتام کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں ناردرن ٹیم کو 384رنز کاہدف ملا ‘ٹیم 214رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محمد ہریرہ 57اور فیضان ریاض 49رنز بناکر نمایاں رہے ۔ ساجد خان نے پانچ ‘محمد وسیم اور افتخار احمد نے دو دو کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا ۔ خیبر پی کے کی ٹیم دوسری اننگز میں 265رنز پر آئوٹ ہو گئی تھی ۔ ریحان آفریدی79رنز بناکر نمایاں رہے ۔ محمد نواز نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ خیبر پی کے ٹیم نے پہلی اننگز میں 374اور ناردرن ٹیم نے 256رنز بنائے تھے ۔ ساجد خان کو میچ میں 9وکٹیں حاصل کیں۔ ناردرن کے مبصر خان کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی، اوپنر محمد حریرہ کو ایونٹ کا بہترین بیٹر جبکہ روحیل نزیر بہترین وکٹ کیپر قرار دیا گیا۔ فائنل میں سنچری اور دو وکٹیں حاصل کرنے پر خیبر پی کے کے کپتان افتخار احمد کو پلیئر آف دی فائنل جبکہ علی عثمان کو بہترین باؤلر کا انعام دیا گیا۔ایونٹ کی فاتح ٹیم کو ایک کروڑ روپے جبکہ رنرزاپ کو پچاس لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...