لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے پی ایس ایل 7 کے میچز میں 100 فی صد شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دیدی۔ صرف ویکسی نیٹڈ افراد ہی سٹیڈیم جا سکیں گے۔ اگر کرونا کیسز بڑھے تو جنوری کے تیسرے ہفتے میں اس فیصلے پر نظرثانی کی جائیگی۔ این سی او سی نے وفاق، صوبوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو مراسلہ بھی ارسال کر دیا ہے۔ تمام عمر کے افراد سٹیڈیم آ سکیں گے، تاہم 12 سال سے زائد عمر والوں کی ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ پی سی بی ویکسی نیٹڈ افراد کو ٹکٹ کے اجرا کیلئے میکنزم تیار کریگا، اور میچز کے دوران سکیورٹی انتظامات کی ذمہ داری بھی پی سی بی پر ہوگی۔کرکٹ گراؤنڈ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کی ذمہ داری بھی کرکٹ بورڈ اٹھائے گا، نیز سٹیڈیم میں تماشائیوں کیلئے ماسک اور سماجی فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا۔
پی ایس ایل 7: 100فیصد شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت
Dec 30, 2021