آرسینال کلب کے منیجر مائیکل آرٹیٹا کرونا وائرس کا شکار 

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) انگلش پریمیئر لیگ کے آرسینال کلب کے منیجر مائیکل آرٹیٹا کرونا وائرس کا شکا ر ہوگئے ہیں ۔ ان کا دوسری بار ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے ۔ معاونین البرٹ سٹیون برگ اور سٹیو رائونڈ نے عارضی طور پر چارج سنبھال لیا ہے ۔ وہ مارچ 2020ء میں بھی کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے ۔ آرسینال کلب نے کہا کہ مائیکل کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا اور حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کیا جارہا ہے ۔ کلب کی ہمدردیاں مائیکل کیساتھ ہیں ۔ایسٹن ویلا کے منیجر سٹیون گیرارڈ ‘کرسٹل پیلس کے پیٹرک ویرا بھی کرسمس کے دوران کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر میچز میں شرکت نہیں کرسکے ہیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...