لاہور(سپورٹس ڈیسک )انگلش پریمیئر لیگ میں لیور پول کے سٹار فٹبالر محمد صلاح کی پنالٹی لیسٹر سٹی کے گول کیپر کیسپر نے روک لی جس وجہ سے سیزن میں ٹیم کو دوسری شکست سامنا کرنا پڑا۔کنگ پاور سٹیڈیم میں لیورپول کا مقابلہ لیسٹر سٹی سے ہوا، میچ کے 15ویں منٹ میں محمد صلاح نے پنالٹی ضائع کردی، صلاح نے دوبارہ گیند جال میں پہنچانے کی کوشش کی مگر گول پوسٹ سے گیند ٹکرا کر واپس آگئی۔دوسرے ہاف میں لیسٹر سٹی کے لوک مین نے 59 ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری حاصل کروا دی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی، فاتح ٹیم نے میچ ایک صفر سے اپنے نام کیا۔پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر لیور پول ٹیبل پر 41 پوائنٹس کیساتھ دوسری جبکہ مانچسٹر سٹی 47 پوائنٹس کیساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر ہے۔