سڈنی(آئی این پی)کرکٹ آسٹریلیا سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں ایشیز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ بڑے کرائوڈ کے ساتھ کرانے کیلئے پر اعتماد ہے۔نیو سائوتھ ویلز میں بدھ کو 11ہزار 201نئے کووڈ کیسز سامنے آ ئے ہیں ، جبکہ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کووڈ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود فینز کو کرکٹ سے دور نہیں رکھا جا سکتا۔چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے نے بتایا کہ وینیوز کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، وائرس سے حفاظت کے لئے پلانز پر کام کیا جا رہا ہے ، سب لوگ ہدایات پر عمل کریں تو اسٹیڈیم آسکتے ہیں۔آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ایشیزسیریز کا چوتھا ٹیسٹ 5 جنوری سے شروع ہو گا۔