اسٹاک مارکیٹ میں تیزی انڈیکس 216پوائنٹس بڑھ گیا 

کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی تیزی کا رجحان غالب رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 200پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 44ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر 44200پوائنٹس پر بند ہوا،کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 41ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 76کھرب روپے کے قریب پہنچ گیا ۔کاروباری تیزی کے سبب55.12فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروباری سرگرمیا ں مستحکم انداز میں جاری رہیں ٹیلی کام ،توانائی ،پیٹرولیم ،فوڈز سمیت دیگر شعبوں میں خریداری کے سبب مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں216.37پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 44043.74 پوائنٹس سے بڑھ کر44260.11پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 41ارب26کروڑ43لاکھ88ہزار988روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب51ارب30کروڑ35لاکھ57ہزار118روپے سے بڑھ کر75کھرب92ارب56کروڑ79لاکھ46ہزار106روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو8ارب روپے مالیت کے 27کروڑ11لاکھ13ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو4ارب روپے مالیت کے 14کروڑ34لاکھ45ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مجموعی طو ر پر361کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے199کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،141میں کمی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

ای پیپر دی نیشن