سکھر(بیورو رپورٹ) جمعیت علماء اسلام سٹی سکھر کی( کنوینگ باڈی)کے زیر اہتمام علماء کنونشن کا انعقاد کیا گیا ، علماء کنونشن میں جے یو آئی کے مرکزی و صوبائی ، ضلع سکھرکے رہنمائوں مولانا عبدالقیوم ہالیجوی ، مولانا عبداللہ پہوڑ ، قاری کامران احمد ، مولانا محمد رمضان پھلپوٹو ، مولانا محمد صالح انڈھڑ، قاری جمیل احمد بندھانی سمیت علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ علماء کرام کا کہنا تھا کہ علماء کرام مسلمانوں کی منتشر اقوام کو جمع کرکے اقامت اور اشاعت اسلام کیلئے منظم جدوجہد کیلئے تیار کریں ، وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کیلئے علماء کرام کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ، علماء کرام اپنے تحریر و تقریر کے ذریعے مسلمانان پاکستان کے دلوں میں ملکی دفاع ، استحکام اور سالمیت کیلئے ایثار قربانی پیدا کرسکتے ہیں ، ہمیں مساجد ، مدارس ،خانقاہوں کی اصلاح و ترقی کیلئے کوشش کرنا ہوگی ، یہودی کفریہ طاقتیں اسلام دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں ۔علماء کرام کو اپنے اتحاد سے اسلام مخالف عناصروں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنا کر ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا ، مقررین کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام سے جینے کی امنگ تک چھین لی ہے مہنگائی میں آئے روز اضافہ عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے متردادف ہے ، موجودہ حکومت زبردستی اسمبلیوں میں عوام اور ملک دشمن بل پاس کرا رہی ہے ، کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کر کے کسانوں اور ہاریوں کا معاشی قتل عام اور سندھ کی زراعت کو جان بوجھ کر تباہ کیا جا رہا ہے۔
اقامت دین کیلئے علماء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں‘ عبد القیوم
Dec 30, 2021