اسلام آباد(خبر نگار)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن(پناہ)اور ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد کے زیر اہتمام کوئٹہ میں ''غیر متعدی امراض'' کے موضوع پر میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پناہ کے جنرل سیکرٹری ثنا اللہ گھمن نے میزبانی کی،اس موقع پرہیلتھ سروسز اکیڈیمی کے وائس چانسلر شہزاد علی خان،مسٹر منور حسین، کنسلٹنٹ فوڈ پالیسی پروگرام گلوبل ہیلتھ ایڈوکیسی انکیوبیٹر،ان کے ہمراہ موجود تھے،بطورمہمانان گرامی ڈاکٹرمحمدنسیم اللہ،علادین کاکٹر،ندیم سجاد ،ڈاکٹر علی ناصر بگٹی ،ڈاکٹر نور قاضی ، ڈاکٹر واحدبلوچ،حلیمہ بانو، سلمان اشرف ودیگرنے شرکت کی، صدر پناہ میجر جنرل ّ(ر)مسعود رحمان کیانی، پروفیسر عبدالباسط، جنرل سیکرٹری ذیابیطس ایسوسی ایشن آف پاکستان، محترمہ افشاں تحسین باجوہ چیئرپرسن نیشنل کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ اور دیگر نے ورکشاپ سے خطاب کیا۔
پناہ اور ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے زیر اہتمام ''غیر متعدی امراض'' کے موضوع پرورکشاپ
Dec 30, 2021