اسلام آباد( نوائے وقت رپو رٹ ) اے اے اے ایسوسی ایٹس اور یوسعید فانڈیشن کے زیر انتظام کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پروگرام کے تحت معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر چیئرمین اے اے اے ایسوسی ایٹس اینڈیوسعید فانڈیشن شیخ فواد بشیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ فلاحی کاموں کے ذریعے معاشرے میں اپنا حصہ ڈالتے رہیں گے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہم سب کو وہی کچھ واپس دینا ہوگا جو ہم فطرت یا معاشرے سے لیتے ہیں ۔ سماجی ذمہ داری کو بھی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے ،ایم ڈی اے اے اے ایسوسی ایٹس اور یوسعید فانڈیشن لیفٹیننٹ کرنل (ر)شہزاد علی کیانی نے کہا کہ سماجی کاموں کو زندگی کے تمام پہلوں میں شامل کر نا ہو گا ۔نظامی ناانصافیوں کو ختم کرنے والی قانون سازی کی پالیسیوں کی تشکیل کیلئے جدوجہد کر نی ہو گی ۔