لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کی بلڈنگ میں 20 ہزار فائلوں کو محفوظ بنانے کی جگہ کم‘ چیف جسٹس کو آگاہ کر دیا گیا  

Dec 30, 2021

ملتان (سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کی عمارت عدالتی ریکارڈ کے لیے کم پڑ گئی۔ 2021  کے دوران ہونے والے 20 ہزار کے لگ بھگ مقدمات کی فائلوں کو محفوظ کرنے کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ متعلقہ عملے نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو اس بارے آگاہ کردیا ہے۔ گزشتہ بارشوں کے موسم میں نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے پانی ریکارڈ روم میں داخل ہوگیا تھا جس کی وجہ سے سینکڑوں مقدمات کی فائلیں خراب ہوگئی تھیں۔ سابق چیف جسٹس نے ہائی وے کی بلڈنگ کو ہائیکورٹ میں ضم کرکے توسیع کرائی تھی لیکن دفتروں کی تزئین و آرائش کے بعد اس بلڈنگ کو فعال نہیں کیا گیا۔
فائلیں 

مزیدخبریں