ملتان (نمائندہ خصوصی)تعلیمی بورڈ ملتان اور ایچ بی ایل میںآن لائن فیس جمع کرانے کا معاہدہ طے پاگیا بتایاگیا ہے کہ تعلیمی بورڈ ملتان اور ایچ بی ایل میں موبائل ایپ کے ذریعے فیس جمع کرانے کامعاہدہ طے پاگیا ۔سیکرٹری بورڈ، پروفیسر غلام محمد بخاری، کنٹرولر امتحانات،حافظ محمد اسماعیل تگہ،سسٹم اینالسٹ، قاضی مْجیب الرحمٰن،ڈپٹی سیکرٹری فنانس، ڈاکٹر حافظ فدا حسین ،ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن،ملک عبدالرئوف کھوکھر، اور حبیب بینک حکام سینئر ریجنل چیف،جناب رضوان افتخارمنہاس، ریجنل بزنس منیجر،خواجہ نعمان الحق،ایریا منیجر ،سید عاصم بخاری، برانچ منیجر ،اسد شفقت ،ریجنل منیجر کارپوریٹ سیلز،خواجہ محمد اویس جاوید،ریجنل بزنس ہیڈ نے عنوان بالا معاہدہ پر دستخط کیے۔چیئرمین بورڈ حافظ محمد قاسم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایپ کے استعمال سے طلباء و طالبات کو بینک جانے کی ضرورت نہیں۔
معاہدہ