ملتان (خبر نگار خصوصی ) میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں نے عدم تعاون پر میونسپل کارپوریشن کے افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کردی میئر کی طرف سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب اور سیکرٹری بلدیات پنجاب کو لکھے گئے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے اجلاس میں چیرمینوں نے افسران کی طرف سے عدم تعاون پر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کی قرارداد منظور کی تھی جبکہ چیف افسر چوہدری فرمائش علی نے میئر سے درخواست کی تھی کہ قرارداد واپس لی جائے جبکہ چیئرمینوںکا کہنا تھا کہ افسران نے عوام کو سروسز کی فراہمی میں رکاوٹیں کھڑی کیں عوامی خدمت کی راہ میں روڑے اٹکائے جس کی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے میئر نے ممبران کے مطالبے پر لیٹر لکھ دیا ہے
کارروائی