کورونا وائرس،ملک بھر میں مزید3افراد جاں بحق

Dec 30, 2021 | 11:13

ویب ڈیسک

 اموات 28921تک پہنچ گئیں،482 نئے کیسز رپورٹ

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.95 فیصد رہی،این سی او سی

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 3افراد دم توڑ گئے ،کل اموات 28921تک پہنچ گئیں،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 482 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 33 لاکھ 24 ہزار 549 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 662 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 55 ہزار 931 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 639 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.95 فیصد رہی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 482 نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 94 ہزار 861 ہوگئی، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 862، سندھ میں 4 لاکھ 81 ہزار 381، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 334، بلوچستان میں 33 ہزار 630، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 565 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 660 کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 3 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 921 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 66، سندھ میں 7 ہزار 666، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 927، اسلام آباد میں 967، بلوچستان میں 363، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 746 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے.

مزیدخبریں