برازیلی شخص کا 6ہزارفٹ بلندی پرتنی رسی پرچلنے کا ریکارڈ

Dec 30, 2021 | 12:26

ویب ڈیسک

 برازیل میں ایک شخص نے زمین سے 6ہزارفٹ سے بھی زیادہ بلندی پردوگرم ہوا کے غباروں کے درمیان تنی رسی پرچل کرنیا ریکارڈ بنا ڈالا۔برازیل کے34 سال کے خطروں کے کھلاڑی رافیل بریڈی نے دبئی میں دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ کی لمبائی سے بھی دگنی بلندی پرگرم ہوا کے دوغباروں کے بیچ میں تنی رسی پرچل کرنیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ رافیل نے 6 ہزار 131 فٹ کی بلندی پرتنی رسی پرچل کر ریکارڈ بنایا جبکہ برج خلیفہ کی اونچائی 2 ہزار 722 فٹ ہے۔نئے اورپرخطرتجربات کے شوقین رافیل کا کہنا تھا کہ گرم ہوا کے غباروں کے درمیان تنی رسی پرچلنے کا مقصد اتنی بلندی پرتیرنے جیسے احساس کی سنسی اور آزادی کومحسوس کرنا تھا۔

مزیدخبریں