عوام کے تحفظ اور سیکیورٹی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے.  آرمی چیف

Dec 30, 2021 | 20:58

ویب ڈیسک

کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کی کانوکیشن تقریب، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور مہمان خصوصی شرکت، وباء کے دوران ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کے کردار کی تعریف، قربانیوں کو سراہا، آرمی چیف نے کہا کہ عوام کے تحفظ اور سیکیورٹی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے.

آئی ایس پی آر کے مطابق کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کی 54 ویں کانوکیشن تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کےمہمان خصوصی تھے، آرمی چیف کی آمد پر کالج کے نائب صدر پروفیسر شعیب شافی نے ان کا استقبال کیا، آرمی چیف نے کامیاب گریجویٹس میں اسناد اور میڈلز تقسیم کئے، آرمی چیف کالج کی اعزازی فیلوشپ سے بھی نوازا گیا، کامیاب گریجویٹس کو مبارکباد
 دیتے ہوئے آرمی چیف نے کالج کے ڈاکٹروں اور فزیشنز کیلئے سپیشلائزیشن میں کردار کو سراہا، آرمی چیف نے کورونا وباء کے دوران میڈیکل کمیونٹی کے بطور صف اول کے جنگجو کے کردارکی بھی تعریف کی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہکا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر عملہ ہمارے ہیروز ہیں، جنہوں نے چیلنجز کے باوجود کورونا وباء میں عوام کی بھرپور خدمت کی، ڈاکٹروں اور ہیلتھ کیئر ورکرز نے دن رات انتھک کام کئی قیمتیں جانیں بچائیں، قوم ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ آرمی میڈیکل کور کی  قومی ہیلتھ کیئر سسٹم میں اہم خدمات ہیں.  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کےتحفظ اور سیکیورٹی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے.

مزیدخبریں