یوٹیلٹی سٹور:چینی 19،گھی75روپے،آٹے کا تیھلا 496روپے مہنگا


 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) یوٹیلٹی سٹورز پر چینی، آٹے اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ذرائع نے بتایا کہ چینی کی فی کلو قیمت میں 19 روپے، گھی کی فی کلو قیمت 75، آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت میں 496 روپے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا، جس کا اطلاق یکم جنوری 2023 سے ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر ہوگا۔ یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل مستحق افراد پر نئی قیمتوں کا اطلاق نہیں ہوگا بلکہ وہ پرانے ریٹ پر آٹا، گھی اور چینی خرید سکےںگے۔
یوٹیلٹی سٹورز

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...