لاہور ( نیوز رپورٹر) وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا کہ پنجاب بھر میں ماڈل قبرستان بنانے کیلئے شہر خموشاں اتھارٹی کو مکمل فعال کیا جارہا ہے تاکہ وفات پانے والے عزیز کی تدفین میں لواحقین کی مشکلات کم کی جا سکیں۔ وہ اپنی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔اجلاس میں صوبائی وزیر کو پنجاب شہر خموشاں اتھارٹی کی کارکردگی و مسائل پر بریفنگ دی گئی۔اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر عاطف الدین،سیکریٹری بلدیات سید مبشر حسین ، بورڈ ارکان ایم پی اے نیلم حیات ملک اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔