چیئرپرسن احساس پروگرام کی زیر صدارت اجلاس، پیشرفت کا جائزہ 

Dec 30, 2022


لاہور( لیڈی رپورٹر) چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت پنجاب احساس پروگرام کی چوتھی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ایوان وزیراعلی میں منعقد ہوا ۔جس میں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد، صوبائی وزیر خزانہ محسن لغاری، چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل، چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر واصف خورشید نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران  پنجاب میں جاری احساس پروگرامز بارے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ صحت تحفظ پروگرام کو لانچ کرنے بارے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ احساس پروگرامز میں رجسٹرڈ افراد کو بینکنگ فراڈ سے بچانے کیلئے جامع پالیسی مرتب کرنے کی منظوری دی گئی۔

مزیدخبریں