لاہور ( نیوز رپورٹر) اشیائے خورونوش کی قیمتیں جاننے اور متعلقہ شکایات کے اندراج کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی حکومت پنجاب کیلئے وضع کردہ 'قیمت پنجاب' ایپ کے ذریعے اب تک 78,829 اندراج شدہ شکایات میں سے 78,411 شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔اس حوالے سے چیئرمین پی آئی ٹی بی سید بلال حیدرنے کہا کہ ایپ کی مدد سے شہریوں کو اشیائے خورونوش کی خریداری میں قابل قدر ریلیف حاصل ہوا ہے۔