بھارت امن دشمن، عالمی برادری پابندیاں لگائے: ہاشم علی شاہ زنجانی 

Dec 30, 2022


لاہور (نیوز رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا کہ خطے میں امن دشمن بھارت دہشتگردی کرا رہا ہے ۔افغانستان سے ہونیوالے حملوں اور پاک فوج کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کے تانے بانے بھی بھارت سے ہی ملتے ہیں ۔بھارت نے کبھی پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا ۔بھارت اپنے اندرونی خلفشار  کو روکنے کیلئے پاکستان کو نشانہ بنا رہا ہے ۔خطے میں کوئی ملک بھارتی شرپسندی سے محفوظ نہیں ۔مظلوم کشمیریوں سمیت متعدد ریاستوں میں بھارتی غاضبانہ قبضے کیخلاف جدوجہد جاری ہے ۔پاکستان پرامن ملک ہے اور کشمیریوں کی سفارتی سیاسی اور اخلاقی حمایت ہر حال میں جاری رہے گی۔ پاکستان نے متعدد بار بھارتی دہشتگردی کے ثبوت اقوام متحدہ  اور عالمی اداروں کو دینے ہیں عالمی برادری بھارت پر معاشی پابندیاں عائد کرے۔ 

مزیدخبریں