تل ابیب (اے پی پی) اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹس نے دھمکی دی ہے ان کا ملک دو یا تین سال میں ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے۔ اسرائیلی فضائیہ کی گریجوایشن تقریب سے خطاب کے دورا ن اپنی تربیت مکمل کرنے والے پائلٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دو یا تین سال میں وہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کے لئے مشرق کی طرف محو پرواز ہوں گے۔ قبل ازیں ایک اسرائیلی اخبار نے خفیہ اداروں کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران 2023 ء میں بھی اپنے جوہری پروگرام پر کام جاری رکھے گا۔
اسرائیل دھمکی