ملک دیوالیہ نہیں ہوگا، یہ بات کہنے والے دشمن ہیں: احسن اقبال 


 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+نیوز ایجنسی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان چیلنجز اور مسائل کا مقابلہ کر سکتا ہے، جو لوگ ملک کے دیوالیہ ہونے کی باتیں کر رہے ہیں وہ پاکستان کے دوست نہیں، دشمن ہیں۔ پاکستان نہ ماضی میں دیوالیہ ہوا تھا اور نہ اب ہوگا۔ ملک کو درپیش مسائل کا مل کر سامنا کریں گے اور اسے حل کریں گے۔ 5سے 7 سال میں 32 ارب ڈالر کی برآمدات کو 100 ارب ڈالر کی سطح پر لے جانا ہمارے لئے ایک قومی چیلنج ہے۔ جمعرات کو یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت معاشی لحاظ سے ملک کو مسائل اور چیلنجوں کا سامنا ہے مگر ہمیں یقین ہے کہ مل کر ان مسائل اور چیلنجوں پرکامیابی سے قابو پایا جائے گا، ہم ملک کو قدم بقدم آگے کی طرف لیکر جا رہے ہیں۔ آج ملک جن حالات کاسامنا کر رہا ہے اس کی پیشگوئی ہم نے سابق حکومت کے دور میں قومی اسمبلی میں اپنی تقریروں میں کی تھیں، ہماری کوشش ہے کہ برآمدات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دورکیا جائے اور نئی برآمدی منڈیاں تلاش کی جائیں تاکہ جب 2024ء سے عالمی معیشت بحال ہوں تو ہم اپنی برآمدات کوبڑھا سکے ۔ انہوں نے چیمبرز آف کامرس اورتجارتی تنظیموں سے درخواست کی وہ چین کی 2.25 ٹریلین ڈالر کی درآمدی مارکیٹ سے بھرپور استفادہ کریں، پی ایس ڈی پی میں قومی اہمیت کے حامل منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پرمکمل کیا جائے گا اور ترقیاتی بجٹ کے استعمال میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ جمعرات کو یہاں سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے حوالہ سے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام گزشتہ 4 برسوں میں 1000ارب روپے سے گھٹ کر 727 ارب روپے رہ گیا ہے۔
احسن اقبال 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...