سرگودھا (نمائندہ خصوصی)سرگودھا کے نوجوان سے سوشل میڈیا پر دوستی کے ذریعے محبت میں گرفتار انگزیز لیڈی ڈاکٹر نے پاکستان آمد پر مقامی عالم دین کے ہاتھوں اسلام قبول کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ 49 ٹیل کے نوجوان محمد عرفان سے سوشل میڈیا پر یورپین انگریز لیڈی ڈاکٹر لینہ نے دوستی کی جو رفتہ رفتہ محبت میں بدل گئی اور اس نے گزشتہ روز پاکستان آمد پر مقامی مدرسہ مدینہ غوثیہ کے عالم دین قاضی نگاہ مصطفٰے سے اپنے محبوب محمد عرفان کے ہمراہ ملاقات کی اور گواہان محمد ارسلان اور محمد اعجاز کے سامنے اپنے مذہب عسائیت کو چھوڑ کر کلمہ طیبہ پڑھ کر دین اسلام قبول کر لیا، جس پر اس کا اسلامی نام عائشہ رکھ دیا گیا۔ اس طرح مسلم اور غیر مسلم کے درمیان دوستی سے محبت نے دونوں کو ایک ہی مذہب کا پیروکار بنا دیا۔
سوشل میڈیا، لیڈی ڈاکٹر